حکومت فلاح وبہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے،ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، سکھر کے ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل ہونگے، صنعت کاروں، تاجروں کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر اراکین اسمبلی اپنے حلقہ کے عوام سے رابطے میں رہتے ہیں اور درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے ایگزیکٹیو ممبر ملک محمد جاوید، عمران بندھانی، کاشف شہریار ودیگر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صنعت کاروں نے سکھر میں روڈ راستوں کی تباہ حالی، ترقیاتی کام ادھورے رہنے، عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی طور پر صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری ہے اور جاری رہے گا، صحت و تعلیم کے میدان میں سندھ حکومت دیگر صوبوں سے آگے نکل گئی ہے جبکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھی مختلف میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے، جو کہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کے پی میں بارش کے بعد بجلی معطل، متعدد فیڈرز ٹرپ، مرمت جاری
فائل فوٹوخیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
کے پی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 16 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
پیسکو کے مطابق بارش کے باعث بجلی کے 310 فیڈرز ٹرپ کر چکے ہیں، فیلڈ اسٹاف نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 104 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی ہے، 206 فیڈرز پر مرمت کا کام جاری ہے۔
پشاور سرکل میں 55، خیبر سرکل میں 37، بنوں سرکل میں 29 فیڈرز پر کام جاری ہے۔
مردان سرکل میں 20، صوابی سرکل میں 18 فیڈرز پر مرمت کا کام جاری ہے۔
پیسکو کے مطابق سوات سرکل میں 32 اور ڈی آئی خان سرکل میں 15 فیڈرز پر کام جاری ہے۔