مہران یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے جام شورو روڈ پر 13 ایکڑ اراضی پر بنائے جانے والے اربن فاریسٹ پبلک پارک میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں مہران یونیورسٹی خیرپور کیمپس کے پرو وائس چانسلر در محمد پٹھان اور سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کے پر وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر حسین شاہ نے درخت لگائے اس موقع پر انہوں نے شہر حیدرآباد کے گیٹ وے پر اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے آغاز پر میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی کاوشوں کو سراہتے کہا کہ کاشف علی شورو کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو تفریح کیلئے ایک پر فضا مقام میسر آئے گا بلکہ یہ شہر کی آب و ہوا کو آلودگی سے پاک بنانے کا بھی باعث ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار
امریکا کی صف اول کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو خط میں یہ بھی کہا تھا کہ طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں۔
انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوراً وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کے لیے کسی بیرونی ادارے یا شخص کی خدمات حاصل کی جائیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر نے مطالبات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں کہ نجی یونیورسٹیاں کیا پڑھائیں، کس پر تحقیق کریں اور کس کو داخلہ یا ملازمت دیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مارچ میں ہارورڈ کے 256 ملین ڈالر کے وفاقی اور 8.7 ارب ڈالر گرانٹ وعدوں کا جائزہ لینے کا کہہ چکی ہے، کیونکہ یونیورسٹی نے یہود مخالف رویے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔
Post Views: 4