پاکستان ’’افریقا ون‘‘ سب میرین کیبل سے منسلک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان میں ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کیلیے پاکستان افریقا-1 سب میرین کیبل سے منسلک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدید صلاحیتوں کی حامل اس سب میرین کیبل کو پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے جوڑ دیا گیا ہے جو ملک میں تیز رفتار اور مستحکم انٹرنیٹ کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگی۔ پی ٹی سی ایل نے افریقا-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے باقاعدہ معاہدہ کرلیا ہے، جس کا مقصد عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مستحکم کرنا اور ملک کے ٹیلی کمیونی کیشن انفرا اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ یہ سب میرین کیبل سسٹم 10 ہزار کلومیٹر طویل ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ اس کیبل کے ذریعے پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان اور الجزائر سمیت اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات سے جوڑا جائے گا، جس سے بین الاقوامی رابطوں میں مزید بہتری آئے گی۔ پی ٹی سی ایل کے اس اقدام سے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور انٹرنیٹ کے شعبے میں مزید ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سب میرین کیبل پی ٹی سی ایل
پڑھیں:
چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع
چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر شی جن پھنگ کے دورہ ویتنام کے موقع پر مقامی وقت کے مطابق چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ہنوئی میں شروع ہوئی۔
“شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” سمیت سی ایم جی کے آٹھ اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام ویتنام کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جائیں گے۔
اس بار نشر ہونے والے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” “غربت سے نجات””چائنا ریس ٹو ڈی فیوچر””اے بائٹ آف چائنا (سیزن 2)” ، چینی جدید کاری کے متعدد پہلوؤں کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں اور چینی ثقافت کی وسعت کی عکاسی کرتے ہیں۔