کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی قتل کیس کے تفتیشی افسر نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملزمان کی نشاندہی پر زوما نامی لڑکی کا پتا لگا لیا ہے خون کا نمونہ اور اس کا ڈی این اے کرانا ہے اور ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی تحقیقات کرنی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے ریمانڈ پیپرز میں تفتیشی افسر کاکہنا ہے کہ کارپٹ پر لگے خون کا ایک نمونہ مدعیہ مقدمہ سے میچ ہوا ہے، ملزم ارمغان کے کمرے کارپٹ سے 2 نمونے سے نامعلوم خاتون کا ڈی این اے ملا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وقوع سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی کو بھی اسی کمرے میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان ارمغان بوٹ بیسن، کلفٹن، درخشاں اور ساحل تھانے کے کئی مقدمات میں مفرور ہے، ملزم ارمغان کے خلاف اس حوالے سے بھی کاروائی کرنی ہے، ملزم ارمغان غیر قانونی کال سینٹر اور وئیر ہاؤس چلا رہا تھا، ملزم ارمغان کے دیگر ساتھیوں نعمان وغیرہ کا پتا لگانا ہے ،ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی تحقیقات کرنی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تفتیشی افسر

پڑھیں:

چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

چھانگامانگا: تھانہ كنگن پور کے علاقہ لوحے جٹاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی ندا کوثر کو ملزم لیاقت علی نے نوکری کا جھانسہ دے کر کاہنہ بلوایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق، لیاقت علی متاثرہ لڑکی کو کاہنہ سے الہ آباد لے گیا جہاں سے وہ ایک گاڑی (جیپ) میں اسے كنگن پور کے علاقے میں واقع ایک حویلی لے آیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ندا کوثر کے ساتھ باری باری زیادتی کی اور بعد ازاں اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں تمام تفصیلات بیان کیں جس کے بعد تھانہ كنگن پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے دو نامزد ملزمان لیاقت علی، جاوید اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، 2 سہولتکاروں، ایک لاپتا لڑکی کا نام ظاہر
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مزید پیش رفت، پولیس نے 2 سہولتکاروں، ایک لاپتا لڑکی کا نام ظاہر کردیا
  • مصطفیٰ عامر کیس: ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع
  • مصطفیٰ قتل کیس: ارمغان عدالت میں گر پڑا، جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزمان ارمغان و شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع
  • راولپنڈی: مبینہ اغوا کے بعد 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت
  • چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
  • کراچی: مصطفیٰ قتل کیس: تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، تفتیشی حکام
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے کا افسر بن کر سینیٹ سیکریٹریٹ آنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج