لنڈی کوتل (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز میں کشیدگی برقرار ہے، رات گئے شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث ہر قسم آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔ بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔ گزشتہ رات طورخم بارڈر پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔ اس صورتحال میں جب پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، تو افغان
فورسز نے مورچے سنبھال لیے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ بارڈر کو دونوں جانب سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں افغان فورسز متنازع حدود میں تعمیراتی کام کرنے پر بضد ہیں، اس صورتحال میں پاک افغان دوستی اسپتال بھی بند کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغان فورسز

پڑھیں:

بھارت آخری لمحات میں اسلام آباد میں ہونیوالی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد بھارت نے کھیل میں ایک مرتبہ پھر بے اعتنائی کا مظاہرہ کردیا۔ بھارت آخری لمحات میں اسلام آباد میں ہونے والی ساؤتھ ایشین فیڈریشن کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپین شپ سے دستبردار ہو گیا۔

قبل ازیں جنوبی ایشیا کے سات ممالک کے درمیان ہونے والی کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت نے شرکت کی تصدیق کی تھی۔

بھارتی ٹیم نے ان مقابلوں میں شرکت کے لیے ہفتے کو پاکستان پہنچنا تھا۔ تاہم، عین آخری لمحات میں بھارت کی طرف سے دستبرداری کا اعلان کر دیا گیا۔

دوسری جانب مالدیپ نے بھی چیمپئن شپ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

 یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کراس کنٹری چیمپین شپ کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اتوار کو اسلام اباد میں ہونے والی چیمپین شپ میں اب میزبان پاکستان، بنگلا دیش، بھوٹان، سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 10 کلومیٹر کی دوڑ کے ساتھ 8 کلو میٹر کی انڈر20  دوڑ بھی شامل ہوگی۔ان مقابلوں کے لیے2 کلومیٹر کا خصوصی ٹریک تیار کیا گیا ہے۔

دریں اثنا کھیلوں کے حلقوں نے بھارت کی جانب سے اپنائی جانے والی ہٹ دھرمی اپنا کر کھیلوں میں سیاست شامل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ا ن کا کہنا ہے کہ  بھارت کو اپنی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فورسز نے جموں خطے کے کئی اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں
  • بھارت آخری لمحات میں اسلام آباد میں ہونیوالی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار
  • پاک افغان فورسز کے درمیان شروع ہونیوالی کشیدگی برقرار،طورخم سرحد بند,سکیورٹی مزید سخت
  • پاک افغان فورسز کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی بدستور برقرار، طورخم سرحد بند
  • کراچی جیل سے    22 بھارتی ماہی گیر رہا، واہگہ بارڈر کے راستے آج وطن جائیں گے 
  • زیلنسکی کا بیان ناقابل قبول ہے‘ روس امریکہ کے مابین ہر سطح پر مذاکرات بحال ہوں گے.ترجمان کریملن
  • نیب اور نجی اداروں کے مابین مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط
  • پراسرار حالات میں ہلاک ہونیوالی نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد
  • مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں جاری کشیدگی کے باعث ”تیسری عالمی جنگ“ چھڑ سکتی ہے، ٹرمپ