Jasarat News:
2025-02-23@06:16:29 GMT

شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

بارکھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کا قتل، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بس سے اتار کر سات مسافروں کو قتل کرنے کا مقدمہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی لورالائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات درج شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بارکھان کے علاقے رڑکن میں گزشتہ شب کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والے مسافر بس کو دہشت گردوں نے روک کر 7 مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر اتار کر قتل کردیا تھا.

واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی لورالائی تھانے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی مدعیت میں قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے.

مقدمے میں ابھی تک کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جناح ہائوس ،عسکری ٹاور حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • افغان عبوری حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، اسحق ڈار
  • شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • 26 نومبر احتجاج؛ شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پاکستان اور یورپی یونین کا دہشتگردی سے لڑنے کے عزم کا اعادہ
  • آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • بارکھان میں بس سے اتار کر 7 مسافروں کا قتل، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج