اسلام آباد (آن لائن) حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ہوگئی‘ مافیا پیسے کمانے لگا چینی مزید مہنگی ہوگئی، مختلف شہروں میں قیمت 165 روپے فی کلو تک جا پہنچی‘ کئی شہروں میں چینی فی کلو 160 سے 165 روپے میں فروخت ہونے لگی‘ مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد، پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق دونوں شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 165 روپے تک ریکارڈکی گئی۔ ملک کے دیگر شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے
تک ریکارڈکی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی، لاڑکانہ، کراچی میں فی کلو چینی160 روپے میں دستیاب ہے، لاہور، ملتان اور کوئٹہ میں بھی چینی 155 روپے فی کلوتک، سیالکوٹ میں 158 روپے فیصل آباد میں فی کلو چینی 155روپے میں دستیاب ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق خضدار میں 158، بنوں میں چینی کی فی کلو قیمت بھی 155 روپے تک پہنچ گئی،حیدرآباد اور سکھر میں چینی 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلو تک ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں فی کلو چینی چینی کی قیمت روپے فی کلو میں چینی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 307000 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 263202 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 23 ڈالر سے کم ہو کر 2930 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • گردے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار‘ پشاور سے انسانی اعضا بیچنے والا گروہ پکڑا گیا
  • ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
  • پیٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کا کاروبار عروج پر، عوام خریدنے پر مجبور
  • سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟
  • رمضان سے قبل تمام صوبوں میں شوگر اسٹال لگانے کی ہدایت، چینی کس قیمت پر ملے گی؟
  • مریم نواز نے نوٹیفیکیشن نکلوایا کہ پنجاب میں کسانوں سے 2800 روپے سے زیادہ قیمت پر گندم خریدنے پر ایف آئی آر کاٹی جائے
  • جاتی جاتی سردی پھر واپس آگئی۔۔! لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
  • اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ