وزیراعظم شہباز شریف کی سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کی تیمارداری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے ایڈیٹر الطاف حسن قریشی سے
ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی تیمارداری کی۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹیلیفون پر الطاف حسن قریشی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
باہر جاتا ہوں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے پیسے مانگنے آئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے کہ وہ پیسے مانگنے آئے ہیں، جو سیاستدان انہیں پیسے مانگنے کا طعنہ دیتا تھا، کیا وہ خود پیسے بانٹنے جاتا تھا؟
ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔
معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریفاپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست قربان کی مگر ملک کو قربان ہونے سے بچایا ہے، مہنگائی 40 فیصد سے 2.4 فیصد پر آگئی، بجلی کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے۔
وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔