اسلام آباد بار کی صدارت کی نشست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی جیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
سٹی42: اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں واجد علی گیلانی نے صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر بشریٰ حق راجہ 825 ووٹ لیکر کامیاب اور پلوشہ ایاز خان 815 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عمران اشفاق 955 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ سید ظاہر شاہ 655 ووٹ لیکر ہار گئے۔فنانس سیکرٹری کی نشت پر 966 ووٹ لیکر فضل مولا کامیاب، محسن عباسی 604 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے بار الیکشن میں مجموعی طور پر 1718 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکرٹری کی کی نشست پر
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر لگا دیے گئے
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر لگا دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر لگا دیے گئے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی کریمنل اپیل کو 63/2025 جبکہ بشری عمران کی اپیل کا نمبر 64/2025 الاٹ کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری عمران نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے 27 جنوری کو دوبارہ اپیلیں دائر کی تھیں۔