Jang News:
2025-02-23@02:56:32 GMT

کوٹ لکھپت جیل میں قید سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

کوٹ لکھپت جیل میں قید سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز


کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری کی طبیعت

پڑھیں:

شوہر کی وفات کے بعد ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے مدد لینی پڑی: شگفتہ اعجاز

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر، فلم ساز یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی صحت اور پیش آنے والی مشکلات پر بات کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کے انتقال کے 5 ماہ بعد یوٹیوب پر وی لاگ شیئر کیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے مداحوں کے ساتھ شوہر کے انتقال سے قبل کے معاملات اور بعد میں پیش آنے والی ذہنی مشکلات اور مستقبل سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یحییٰ صدیقی کے جانے کے بعد ذہنی صحت متاثر ہوئی، مجھے چیزوں کو قبول کرنے میں وقت لگا، میں نے اپنا وقت لیا اور اب اپنے یوٹیوب چینل کے صارفین سے بات کرنے کے بارے میں سوچا ہے۔

انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یحییٰ میرے ہر کام، ہر خواہش میں حوصلہ افزائی کرتے تھے، برے وقت میں یحییٰ کا کہنا تھا کہ دیکھ لیں گے، کوئی نہ کوئی راستہ ڈھونڈ لیں گے، وہ مجھے پریشان نہیں ہونے دیتے تھے، یحییٰ نے مجھے ہر جگہ سپورٹ کیا۔

شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، میرا کہنا ہے کہ ہر کامیاب عورت کے پیچھے بھی اس کے شوہر کا ہاتھ اور سپورٹ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کے جانے کے بعد کمرے میں بند ہو گئی تھی، اس دوران اپنی بیٹیوں کے زیادہ قریب ہو گئی ہوں، میرے بچے میرا خیال کرتے ہیں، میری پرواہ کرتے ہیں۔

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ یحییٰ کے جانے کے بعد میرا کچھ بھی کرنے کا دل نہیں چاہتا تھا، میں نے ان 5 ماہ میں صرف ایک کام دل سے کیا ہے، وہ میں اپنے آئندہ وی لاگ میں شیئر کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں یحییٰ کے بعد بہت ڈپریشن میں چلی گئی تھی، ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے میں نے اپنی ذہنی صحت کی بہتری کے لیے سیشن لیے ہیں، ڈاکٹر نے مجھے بتایا ہے کہ ہمسفر کے بچھڑنے کا صدمہ کم از کم 6 ماہ تک رہتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے اب احساس ہوتا ہے کہ یحییٰ میرا سپورٹ سسٹم تھے۔

اپنے وی لاگ میں شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر یحییٰ کے آخری دنوں پر تفصیل سے بات کی ہے۔

شگفتہ اعجاز نے شوہر کے آخری ایام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ کی بہت دیکھ بھال کی، کوئی بے احتیاطی نہیں برتی، وہ آخری دنوں میں بہت بے چین ہو گئے تھے، یحییٰ اپنے آخری دنوں میں چاہتے تھے کہ میں کہیں نہ جاؤں، بس ہر وقت ان کے پاس رہوں۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ یحییٰ کے انتقال کو 5 ماہ ہو گئے ہیں، اداکارہ کے وی لاگ کے مطابق انہوں نے یہ وی لاگ 14 فروری کو سحری کے وقت ریکارڈ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یحییٰ کے بغیر جینا آئے گا تو نہیں مگر اب بچے ہیں، ان کی زندگیاں ہیں، گھر ہے تو اس غم سے نکلنے کی کوشش کروں گی۔

شگفتہ اعجاز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کی وفات کا بہت غم منا لیا ہے، عدت گزار لی ہے، اتنا غم منایا ہے کہ اب محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ میرے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
  • پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز،جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا
  • پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل
  • پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل
  • بہترین منصوبوں کی منظوری سے پنجاب میں ترقی و خوشحالی ہے
  • بھارتی اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی کی طبیعت خراب ‘اسپتال میں داخل
  • سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل
  • بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے میں بھی بدنیتی شامل تھی، طلال چوہدری
  • شوہر کی وفات کے بعد ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے مدد لینی پڑی: شگفتہ اعجاز