امریکا نے پاکستان کیلیے 397 ملین ڈالر سمیت منجمد فنڈز سے 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے پاکستان سے متعلق پروگراموں کے لیے 397 ملین ڈالر سمیت 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 5.3 ارب ڈالر کی منجمد شدہ غیر ملکی امداد میں سے زیادہ تر سیکیورٹی اور انسداد منشیات پروگراموں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے محدود فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
امریکی کانگریس کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگراموں کے لیے 397 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ یہ فنڈز خاص طور پر ایف-16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ ریڈ کراس کے لیے علیحدہ سے 56 ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی امداد روکنے کا حکم دیا تھا، تاہم اب یہ فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروگراموں کے لیے کیے گئے ہیں ملین ڈالر کی امداد
پڑھیں:
سات ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
سات ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا ایک اور وفد کلائمیٹ فناننسنگ کی پاکستانی درخواست پر بھی بات چیت کرے گا۔ اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد فروری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دوران تکنیکی ٹیم کلائمیٹ فناننسنگ سے متعلق تکنیکی معاملات پربات چیت کرے گی اور کلائمیٹ فناننسنگ کے حوالے سے ممکنہ انتظامات کاجائزہ لے گی۔