حزب الله جیسا شجرہ طیبہ سید حسن نصر الله کا ورثہ ہے، ناصر کنعانی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اپنے ایک ٹویٹ میں سابق ایرانی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہید نے فلسطین کے جھوٹے حامیوں، قوموں، فرقوں، مذاہب الہی اور فلسطینی بچوں و خواتین کے حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو اسلامی، انسانی اور عربی شرافت کا درس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق ترجمان خارجہ "ناصر کنعانی" نے لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سابق سربراہ شهید "سید حسن نصر الله" کے سفر آخرت کے موقع پر کہا کہ شہید نے فلسطین کے جھوٹے حامیوں، تمام اقوام، فرقوں، مذاہب الہی اور فلسطینی بچوں و خواتین کے حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو اسلامی، انسانی اور عربی شرافت کا درس دیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کے دفاع کے سلسلے میں اپنے عہد و پیمان کو دوست و دشمن بالخصوص ہیومن رائٹس کے چیمپئنز پر ثابت کیا۔ ناصر کنعانی نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ سابق ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے آپ کو درجنوں وزنی امریکی بموں، جاسوسی اور بزدلانہ کارروائی میں شہید کیا۔ دشمن نے آپ کی طاقت و عزت کے سامنے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی وحشیانہ اور شیطانی خصلت کی نشان دہی کی۔ دشمن نے اس مذموم کارروائی کے ذریعے اپنی رسوائی کا ڈھول پیٹا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں: