اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ۔
صدر کے لئے سید واجد علی شاہ گیلانی 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے انکے مد مقابل عبدالواحد قریشی نے 704 ووٹ حاصل کئے سیکرٹری کے لئے منظور احمد ججہ نے 844 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور بڑے ہی کلوز مارجن سے ہار گئے ۔
فنانس سیکرٹری کی نشست کے لئے فضل مولا نے 966 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ محسن علی عباسی 604 ووٹ حاصل کرسکے ایڈیشنل سیکرٹریبشری طارق راجہ نے 825 ووٹ لے کر برتری حاصل کی جبکہ پلوشہ ایاز خان 815 نے ووٹ لئے اور وہ صرف 10 ووٹوں سے ہار گئیں۔
نائب صدر کے لئے افتخار احمد باجوہ نے 896 کامیابی اپنے نام کی جبکہ راجہ منظر علی کیانی صرف 673 ووٹ حاصل کرسکے جوائنٹ سیکرٹری کے لئے ایڈووکیٹ عمران اشفاق نے 966 لے کر واضح برتری حاصل کی جبکہ ظاہر شاہ 655 ووٹ حاصل کرسکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ووٹ حاصل کی جبکہ کے لئے

پڑھیں:

تحریک انصاف کی ایک ہی دن میں دوسری بڑی فتح

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2025ء) تحریک انصاف کی ایک ہی دن میں دوسری بڑی فتح، لاہور ہائیکورٹ بار کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ وکلاء گروپ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا الیکشن بھی جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ گروپ نے میدان مار لیا ۔

تحریک انصاف وکلاء گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار واجد گیلانی اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہو گئے۔ جبکہ اعظم نذیر تارڑ گروپ کے حمایت یافتہ منظور ججہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں حکومتی گروپ کو شکست ہوئی، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ گروپ نے کلین سوئپ کر کے تمام عہدوں پر فتح حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال26-2025 کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کے حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تحریک انصاف کے حامد خان گروپ کے امیدواروں نے تینوں بڑے عہدوں کے الیکشن پر کامیابی حاصل کر کے حکومتی گروپ کیخلاف کلین سوئپ کیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ 7 ہزار 50 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوگئے ، ان کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 4 سو 60 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ،اسی طرح نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا 8 ہزار 2 سو 55 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ،سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ نے 6 ہزار 8 سو 33 ووٹ حاصل کئے جبکہ سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، بار کے الیکشن میں کل 13 ہزار 602 ووٹ کاسٹ کیے گئے،ہفتہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں انتخابات کے لیے سات پولنگ بوتھ قائم کیے گئے جبکہ بائیو میٹرک ووٹنگ کے لیے 120 کمپیوٹر نصب کیے گئے تھے ،چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد منڈ اور ڈپٹی چیئرمین محمد علی نے انتخابی عمل کی نگرانی کی،انتخابی نتائج کے اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامی نوجوان وکلا نے زبردست نعرہ بازی کی، جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور کامیاب امیدواروں کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا، اس موقع پر نو منتخب صدر ملک آصف نسوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے جہدو جہد کرنے والے وکلاء کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کو ساتھ لیکر چلیں گے، وکلا ء کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد بار کی صدارت کی نشست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی جیت گئے
  • لاہور ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ پروفیشنل گروپ کامیاب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی صدر منتخب ہو گئے
  • تحریک انصاف کی ایک ہی دن میں دوسری بڑی فتح
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، فاتح کا اعلان ہوگیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،پولنگ جاری
  • لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا پانچ ججزکی سنیارٹی سے متعلق دائر درخواست کی حمایت کا اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا 5 ججز کی سینیارٹی سے متعلق درخواست کی غیر مشروط حمایت