لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔

چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے 350 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے، یوں انگلینڈ نے اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے پہلے، نیوزی لینڈ نے 2004 میں امریکا کی ٹیم کے خلاف 347 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے 2017 کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف 338 رنز بنائے تھے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر یہ ریکارڈ بالترتیب بھارت اور انگلینڈ کے پاس ہے جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف یہ ریکارڈ بنائے تھے۔

دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا جو بین ڈکٹ نے اپنے نام کیا۔ انگلش بلے باز بین ڈکٹ نے 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 165رنز کی اننگز کھیلی، اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کے پاس تھا۔

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی نیتھن ایسٹل نے 2004 کی چیپئنز ٹرافی میں امریکا کی ٹیم کے خلاف 145 رنز بنائے تھے جب کہ زمبابوے کے اینڈی فلاور نے 2002 میں بھارت کے خلاف 145 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں چوتھے نمبر پر سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ہیں، جنہوں نے 2000 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 141 رنز بنائے تھے جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف 141 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ 2009 میں انگلینڈ کے خلاف 141 رنز بناچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی رنز بنائے تھے ا سٹریلیا کے کے خلاف

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ جانے والے آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کریں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ:

کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ

آسٹریلیا کا اسکواڈ:

کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین دوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی میں 352 رنز کا ہدف عبور، آسٹریلیا نے نئی تاریخ رقم کردی
  • چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیدی
  • چیمپیئنز ٹرافی: آسٹریلیا نے انگلینڈ 5 وکٹ سے شکست دے دی
  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف میچ میں کونسا ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • چیمپئنز ٹرافی: ڈکٹ کی شاندار سنچری، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دے دیا
  • چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ آسٹریلیا کے میچ کے دوران امپائر کی طبیعت بگڑ گئی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ