بھارت کے مقتول گلوکار شبھدیب سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی والدہ نے اپنے بیٹے کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور کلائی سے نیچے ایک ٹیٹو بنوا رہی ہیں۔

جب ٹیٹو مکمل ہوجاتا ہے تو والدہ مداحوں کو اپنا ہاتھ دکھاتی ہیں جس پر سدھو موسے والے کا نام کندہ ہے اور ساتھ ہی ان کی تاریخ پیدائش بھی لکھی ہے۔

اس ٹیٹو میں ایک معصوم بچے کے قدموں کے نشان بھی ہے جس کے ایک اور تاریخ پیدائش لکھی ہے۔

جو سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی ہے جس کی پیدائش گلوکار کے قتل کے 22 ماہ بعد ہوئی تھی۔

سدھو موسے والا کے اس بھائی کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی اور اسے چھوٹے سدھو کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو خطرناک گینگ کے کارندوں نے 29 مئی 2022ء میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

اسکرین گریب اسکرین گریب سدھو موسے والا کی موت کے 22 ماہ بعد ان کے والدین کو دوسرے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی خوشخبری ملی تھی جسے ’چھوٹا سدھو‘ بھی کہا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سابق کرکٹر محمد عامر کرکٹر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں بڑی غلطی سامنے لے آئے

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق فاسٹ بولر محمد عامر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی سامنے لے آئے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہو کر سمجھایا کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک کیا غلطی کر رہے ہیں، اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل کی ضرورت ہے، ان کے بولنگ ایکشن پر کوچز کو توجہ دینی چاہیے تھی۔
خیبرپختونخوا : نگران دور میں بھرتی تمام ملازمین برطرف

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون عدالت پہنچ گئیں
  • مسک کے بیٹے کا ناک صاف کرکے ٹیبل پر پھیرنے کا معاملہ، ٹرمپ نے 145 سال پرانی میز کے ساتھ کیا کیا؟
  • سابق کرکٹر محمد عامر کرکٹر شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں بڑی غلطی سامنے لے آئے
  • ابتدائی میں رضاکاروں کو مصطفیٰ کے ہاتھ اور سر نظر نہیں آیا تھا، فیصل ایدھی
  • عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستارایدھی کا 97 واں یوم پیدائش 28 فروری کو منایا جائے گا
  • مہمان کا استقبال!
  • راولپنڈی، موسم سرما کی پہلی بارش کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، شہری آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں
  • شوہر سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کیلیے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ کرنے والی خاتون گرفتار
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی لاشوں کی رہائی کے دن کو دل دہلا دینے والا قرار دے دیا