اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے روک سکتے ہو تو روک لو، پی پی رہنما کا ن لیگ کو چلینج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی ٹک ٹاک کی حد تک محدود ہے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔
پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری برائے وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک بنانے کی حد تک محدود ہے، لاہور کےعلاوہ پنجاب کے باقی اضلاع کے ساتھ سوتیلے جیسا سلوک ہو رہا ہے۔
حسن مرتضی نے کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دے کر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، مریم نواز نے پنجاب کے تاجروں کے کاروبار تباہ کر دیے، پنجاب کا کسان، تاجر اور مزدور طبقہ مریم نواز کی پالیسیوں بدولت ابتری کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب صوبے کے آئینی سربراہ ہیں اور صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا اُن کا فرض ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت سندھ کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کہنے کہلانے سے وزیراعظم نہیں بنواتی بلکہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے تشخص کو عالمی سطح پر بحال کر رہے ہیں، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
حسن علی : صدر مملکت آصف علی زرداری کل 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کل گورنر ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، امید کی جارہی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی بلخصوص گورنر پنجاب کے شکوؤں کو دور کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی و ن لیگ کے درمیان سرد جنگ ختم ہوگی ، صدر آصف علی زرداری مفاہمتی راستہ نکالیں گے
صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی ہونگے،
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت