گوہر رشید کیساتھ شادی؛ کبریٰ خان کس بے یقینی میں ہیں؟ ادکارہ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
شوبز کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا تھا اور اب شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دونوں نہایت خوش نظر آر ہے ہیں۔
شادی کی تقریبات میں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی شریک ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کبریٰ خان کے کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر کبرٰی خانم بے یقینی اور کسی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
انسٹاگرام پر کبرٰی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ مایوں کی تقریب کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ،‘ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ یہ ساری خوشیاں ہماری ہیں’۔
View this post on InstagramA post shared by Kübra Khan (@thekubism)
اسی پوسٹ میں ادکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل ان لمحات اور خوشیوں کو محفوظ رکھنے کی دعا کی اپیل بھی کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کی شادی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور نوبیاہتا جوڑے کو دعائیں دیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’’پنجاب کلچر ڈے‘‘ 3 روزہ تقریبات آج سے شروع، وزیراعلیٰ مہمان خصوصی ہوںگی: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں آج سے تین روزہ "پنجابی کلچر ڈے" کی تقریبات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ مقصد پنجاب کی عظیم ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور عوام کو اپنی جڑوں سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ڈے کی مرکزی تقریب الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مہمان خصوصی ہوں گی۔ تین روزہ تقریبات میں پنجاب کی روایتی موسیقی، رقص، دستکاری، فوڈ فیسٹیول اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ الحمراء آرٹس کونسل کو پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ عوام کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ الحمراء کی ویب سائٹ یا فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت تمام شہریوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اس تاریخی اور ثقافتی جشن میں بھرپور شرکت کریں۔