لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد اُن کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے میں بھی بدنیتی شامل تھی، طلال چوہدری

فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط لکھنے میں بھی ان کی بدنیتی شامل تھی، یہ دھیمے انداز میں نفرت اور مظلومیت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی اور سوشل میڈیا مہم کا مقصد بلیک میلنگ ہے، ان کی آخری ریلیف کی امید 26ویں ترمیم نے ختم کر دی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرے استحکام آ رہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ 

سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کیسز کا فیصلہ ہوجاتا تو ان کے حوصلے نہ بڑھتے۔ پی ٹی آئی کے مارچ اور دھرنوں سمیت تمام کارڈ ناکام ہوئے ہیں، ان کو پتہ ہے ان کے کیسز میں جب تک این آر او نہیں ہوگا، کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ دو سال سے فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ 9 مئی کیس کس عدالت میں چلیں گے، 26ویں ترمیم کرکے پارلیمنٹ نے حالات کو بہتر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹ لکھپت جیل میں قید سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز
  • جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
  • پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز،جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا
  • حیدرآباد: جی ڈی اے کے گرفتار رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی اسپتال منتقل
  • پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل
  • بھارتی اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی کی طبیعت خراب ‘اسپتال میں داخل
  • سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل
  • سونیا گاندھی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل
  • بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے میں بھی بدنیتی شامل تھی، طلال چوہدری