بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، تاہم سابق کپتان بابر اعظم نے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچی اور رنگ آف فائر میں پریکٹس کی۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے آج کے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا میچ کل دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات برقرار ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کے لیے ہوگی جس سے میچ کے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بابر اعظم پاک بھارت ٹاکرا پریکٹس سیشن روایتی حریف عدم شرکت قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت ٹاکرا پریکٹس سیشن عدم شرکت قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز قومی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن بھارت کے

پڑھیں:

بھارت کے خلاف جیت کیلیے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کاکہنا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت کے لیے کھلاڑیوں کو بھرپور پرفارم کرنا ہوگا، خود اعتمادی ہی ہمیں کامیابی دلائے گی اور اگر کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے، تو بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔

میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بطور کپتان محمد رضوان کو ہمیشہ سپورٹ کیا اور وہ وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر سب سے بہترین انتخاب ہیں، تمام فاسٹ بولرز کو اظہر محمود کے ساتھ مل کر ایک مضبوط پلان بنانا ہوگا۔

شاہد آفریدی  کاکہناتھا کہ  ہماری ٹیم میں میچ ونرز کی کمی محسوس ہو رہی ہے، ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی، یہ غلط ہے کہ صرف بابر اعظم اور فخر زمان پر جیت کی ذمہ داری چھوڑ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف بابر اعظم اور امام الحق کو اوپننگ کرنی چاہیے کیونکہ بابر لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ماضی میں وہ ایسا کر چکے ہیں، بھارت کی فرسٹ کلاس کرکٹ کو 100 سال ہو چکے ہیں اور ان کا وہی نظام چل رہا ہے جبکہ ہمارے کرکٹ بورڈ میں چیئرمین بدلتے ہی پورا نظام تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج ٹاکرا آج ہوگا
  • پاک بھارت ٹاکرا؛ وینا ملک نے پاکستانی کھلاڑی کو کیا مشورہ دیدیا
  • پاک بھارت ٹاکرا: بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان
  • پاک بھارت ٹاکرا:بارش کے امکانات نہیں،موسم ابرآلود رہے گا
  • بابراعظم! پاک ،بھارت میچ میں دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق: مداح کی ویڈیو وائرل
  • چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش ، پاک بھارت ٹاکرا منسوخ ہونے کا امکان کم ہے ، محکمہ موسمیات
  • بھارت کے خلاف جیت کیلیے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوگا، شاہد آفریدی
  • سابق بھارتی کرکٹر کی بابر اعظم پر تنقید،بابر اعظم 1980 کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
  • پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی