مصطفیٰ قتل کیس میں نیا موڑ، معروف پاکستانی اداکار کا بیٹا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور شیراز کے انکشافات کی روشنی میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق اداکار کے بیٹے سمیت گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے حوالے سے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے مصطفیٰ قتل کیس سے ایک روز قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
https://www.express.pk/story/2749127/mustafa-qatal-case-me-paishraft-police-ne-2-saholat-karun-aur-aik-lapata-larki-ka-nam-zahir-kardia-2749127/
تازہ پیشرفت میں عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
18سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) مندرہ پولیس نے 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جواد، عمر اور خضر شامل ہیں۔(جاری ہے)
مندرہ پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔