شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید صفی الدین کے تابوتوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
شہید کی جنازہ کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم جنازے میں خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تابوت کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ 23 فروری، بروز اتوار، بیروت میں ان دونوں اعلیٰ ترین شہداء کی عظیم الشان نماز جنازہ منعقد کی جائے گی جس میں تقریباً 80 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ بیروت میں دونوں شہداء نصراللہ اور صفی الدین کی نماز جنازہ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین رحمۃ اللہ علیہ کی جنازے کی کمیٹی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ 23 فروری بروز اتوار دوپہر ایک بجے تک جنازے کا سرکاری پروگرام شروع ہوگا اور رسمی تدفین کا آغاز ہوگا اور اس تقریب میں 7 حصے ہوں گے۔ تدفین کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ لبنانی صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری سمیت بڑی تعداد میں حکام جنازے میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے تقریب میں شریک ایرانی حکام کے نام لیے بغیر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کریں گے۔ شہید کی جنازہ کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم جنازے میں خطاب کریں گے۔ سربراہ جنازہ کمیٹی نے کہا کہ وہ ایک بڑے اجتماع کا استقبال کرنے اور حزب اللہ کے دونوں سیکرٹری جنرل کے شاندار جنازے کے انعقاد کے لیے تیار ہیں، 23 فروری ایک ایسا دن ہوگا جسے دنیا کے آزاد لوگ کبھی نہیں بھولیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید حسن نصر اللہ اعلان کیا کہ صفی الدین اللہ اور شہید سید کریں گے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
کراچی:جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔
اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے۔ عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔