پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کو دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی کوششیں ہورہی تھیں، ہڑتال کی کال دی تو ہمیں اسلام آباد بلایا گیا میں نےانکار کردیا۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکی بھی دی گئی مگر میں پیچھے نہیں ہٹا، ہم سے مشورے کے بغیر اچانک ڈی ریگولیشن کا اعلان کردیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن سےکمپنیوں میں اسمگلنگ پروڈکٹ کی فروخت ہوگی، ہم پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیلئے تیار نہیں ہیں، اگر یہ حرکت ہوئی تو ہم پمپس بند کردیں گے۔
اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھا تھا ، عبدالسمیع خان نے بتایا تھا کہ ڈی ریگولیٹ سےملاوٹ شدہ تیل میں اضافہ اور اسمگلنگ بڑھے گی، اس اقدام کی شدید مخالفت اور فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر پیٹرولیم معاملے پر پی پی ڈی اے کے وفد کیساتھ میٹنگ بلائیں۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی ریگولیشن
پڑھیں:
بے روزگار ہونے کا خدشہ ، سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر
وفاقی حکومت نے 30 ہزار 968 سرکاری آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ہزاروں سرکاری ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری کابینہ کی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ کے پلان پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری کابینہ نے بتایا کہ مستقبل میں 7 ہزار 724مزید آسامیاں ختم ہو جائیں گی، سب سے زیادہ آسامیاں گریڈ ون میں 7 ہزار 305 ختم کی گئی ہیں، گریڈ ون میں مزید4 ہزار 253 آسامیاں ختم ہوں گی۔ گریڈ 17 میں 760آسامیاں ، گریڈ 18 میں 203 آسامیاں، گریڈ21 اور 22 کی دو دو آسامیاں ، گریڈ 20 کی 36 پوسٹیں اور گریڈ 19میں 99 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔مستقبل میں گریڈ 19 کی مزید 71 آسامیاں اور گریڈ 18 میں مزید 36 اور گریڈ 17 میں مستقبل میں مزید 58 آسامیاں ختم ہوں گی۔
سیکرٹری کابینہ کا کہنا تھا کہ آسامیاں ختم کرنےسے قومی خزانے کو 30 ارب روپے کی بچت ہوگی، مزید آسامیاں ختم کرنے بھی اضافی بچت ہوگی۔