طلبا کی موجیں ختم ! بڑی پابندی عائد کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) طلبا کی موجیں ختم ہوگئیں ، محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں پر بڑی پابندی عائد کردی اور پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکول کے بچوں کے مطالعاتی دوروں اور پکنک پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے مطالعاتی دوروں اورپکنک پرپابندی عائد کی ، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے ضم اضلاع سمیت تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکول سربراہان بچوں کومطالعاتی دوروں اور ٹورز پرجانےکی اجازت نہ دیں۔
تمام ضلعی تعلیمی افسران کو پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔
اس سے قبل پشاور میں طالب علموں کی صحت کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کردی تھی اور اسکولوں کے 150 میٹر کے دائرے میں جنک فوڈ کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ غیر معیاری چپس اور دیگر جنک فوڈ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ “یہ حکم 30 دن تک نافذ العمل رہے گا۔”
مزیدپڑھیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کرکٹ پر اشتہار: “اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے‘‘
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پابندی عائد
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے، عرفان صدیقی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، نمائندہ خصوصی افغانستان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا، صادق خان نے بتایا ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے، اس معاملے پر دفترخارجہ کام کر رہا ہے، ان کی میتیں لانے پرکام ہورہا ہے، دفترخارجہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ واقعہ کی ایرانی حکومت نے مذمت کی ہے، ایران سے اعلیٰ سطح رابطوں کا امکان ہے، کمیٹی نے افغانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔