اسرائیلی یرغمالی نے رہائی کے وقت حماس کے جانبازوں کے ماتھے چوم لیے؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
حماس نے آج غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرکے ریڈ کراس کے حوالے کردیا جس کے دوران دنیا نے ایک حیران کن منظر دیکھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالی نے اپنے ساتھ کھڑے حماس کے جنگجوؤں کے ماتھے پر بوسہ دیا۔
رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں نے ہاتھ ہلا کر حماس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یرغمالی مکمل صحت مند لگ رہے تھے۔
اسرائیلی یرغمالی کا یہ عمل قید کے دوران حماس کے حسنِ سلوک اور انسانی ہمدردی کی عکاس ہے۔
قبل ازیں حماس کی قید سے رہائی پانی والی اسرائیلی یرغمالی خواتین نے بھی حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔
اسرائیلی یرغمالیوں نے کہا تھا کہ انھیں کھانے پینے، ادویہ اور علاج معالجے کی مکمل سہولت فراہم کی گئی تھی۔
اس کے برعکس معاہدے کے تحت اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کی حالت نہایت خراب تھی۔
فلسطینیوں کو اسرائیلی جیل میں تھرڈ ڈگری تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور کھانے کے لیے زیادہ تر ایک روٹی اور پانی دیا جاتا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی یرغمالی حماس کے
پڑھیں:
رہائی پانے والے فلسطینی اسیر نائل سلامہ عبید کی افسوسناک وفات
نائل سلامہ عبید ان فلسطینی مجاہدین میں شامل تھے، جنہیں گزشتہ ہفتے چھٹی کھیپ میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی ملی تھی۔ انہوں نے 21 سال کا طویل عرصہ صہیونی زندانوں میں گزارا اور حالیہ معاہدے کے تحت آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع پایا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے مقبوضہ علاقے عیسویہ میں قیدیوں کے حالیہ تبادلہ معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی اسیر نائل سلامہ عبید شہید ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق وہ ایک عمارت سے گر کر شہید ہو گئے۔ نائل سلامہ عبید ان فلسطینی مجاہدین میں شامل تھے، جنہیں گزشتہ ہفتے چھٹی کھیپ میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی ملی تھی۔ انہوں نے 21 سال کا طویل عرصہ صہیونی زندانوں میں گزارا اور حالیہ معاہدے کے تحت آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع پایا لیکن آزادی کے صرف ایک ہفتے بعد ایک المناک حادثے کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔ یہ واقعہ فلسطینی عوام کے لیے ایک صدمہ ہے، جو اپنے مجاہدین کی رہائی کو مزاحمت کی فتح سمجھتے ہیں، ان کی شہادت نے اس حقیقت کو مزید واضح کر دیا ہے کہ قابض دشمن کی جیلوں میں گزارے گئے طویل اور اذیت ناک سالوں کے اثرات، قیدیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔