حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی؛ شرکت کیلیے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی؛ شرکت کیلیے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
بیروت (آئی پی ایس )لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا اور تدفین کی جائے گی۔اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ لبنان جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔عراق کے دارالحکومت بغداد سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے تمام پروازوں کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے بیروت کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو بیروت میں ائیرپورٹ روڈ کیقریب سپرد خاک کیا جایے گا۔حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ساتھ ادا کی جاییگی۔یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا۔حسن نصر اللہ کی جگہ حزب اللہ کی قیادت ہاشم صفی الدین نے سنبھالی تاہم انھیں بھی اگلے ہی ماہ اکتوبر 2024 کو شہید کردیا گیا تھا۔حزب اللہ کے ان دونوں رہنماوں کو مخصوص افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نا معلوممقام پر سپرد خاک کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ
پڑھیں:
رمضان المبارک میں چینی 130 روپے کلو میں فروخت ہوگی ، رانا تنویر حسین
اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران چینی 30 روپے کلو میں فروخت ہوگی ، چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں،27 رمضان تک اسٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس میں کیا، اجلاس میں چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام تک اس کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز قائم کریں تاکہ عوام کو آسانی سے چینی فراہم کی جا سکے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں صوبائی حکومت کے تعاون سے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے،خیبرپختونخوا میں چینی کی فروخت کے لئے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سیکڑوں اسٹالز لگائے جائیں گے،صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سکیورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمے داری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 27 رمضان تک اسٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی، میونسپل سطح پر اسٹالز قائم کرنے کا مقصد عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔پی ایس ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گی۔یہ اقدامات رمضان المبارک کے دوران چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ کسی بھی ممکنہ قلت یا مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔