انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اولمپک نصب العین کی ترقی میں چین کے کردار کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بیجنگ:انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے چین میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران ہاربن ایشین سرمائی کھیلوں کی کامیابی کو سراہا اور اولمپک نصب العین کی ترقی میں چین کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ آئی او سی کو چین کے ساتھ تعاون سے سیکھںے کا موقع ملا ہے۔ہفتہ کے روز تھامس باخ نے کہا کہ جو بھی چین آتا ہے وہ کھیلوں کی صنعت کی بھرپور ترقی کو خود محسوس کرسکتا ہے ،
خاص طور پر چین کی اقتصادی ترقی اور اس کے نتیجے میں سماجی خوشحالی پر سرمائی کھیلوں کا کردار۔ ان کا ماننا ہے کہ چین نے ہمیشہ کثیر الجہتی تعاون کے تصور پر عمل کیا ہے، اپنے مشن کو پورا کرنے میں آئی او سی کی بھرپور حمایت کی ہے اور پرامن مقابلوں کے لیے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ اس وقت چین میں اولمپک اقدار کی تعلیم کے لئے دنیا کا سب سے بڑا پروگرام موجود ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسکولوں اور یونیورسٹیز میں کھیلوں کو اہمیت دی جائے۔ ایسا ہمیں صرف مسابقتی کھیلوں کے میدان میں ہی نظر نہیں آتا بلکہ اس کی بدولت پورے معاشرے کی شرکت بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
تھامس باخ نے آئی او سی کی طویل مدتی مضبوط حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا ، اورتوقع ظاہر کی کہ مستقبل میں چین آئی او سی کے ساتھ کام جاری رکھے گا تاکہ اولمپک تحریک کی بھرپور ترقی کو مزید فروغ دیا جائے اور عالمی امن ، اتحاد اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے نئی خدمات سرانجام دی جائیں۔وا ضح رہے کہ ستمبر 2013 میں تھامس باخ نےانٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے نویں صدر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا۔وہ ایک اولمپئن بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے 1976 کے اولمپکس میں مردوں کے فوائل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا اور اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے آئی او سی کے پہلے صدر تھے۔ صدارت کے اپنے 10 سال سے زائد عرصے کے دوران باخ نے کئی بار چین کا دورہ کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی او سی
پڑھیں:
کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں پاکستان کے دو بڑے بلے باز شامل
سال 2023کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی شامل ہیں۔ کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں بابراعظم 76.29 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 10 اننگز میں 352 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیش کے بیٹر مہدی حسن میراز 10 اننگز میں 352 رنز بنا کر 72.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔محمد رضوان نے 11 اننگز میں 78.77 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 438 رنز بنائے ہیں۔