دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئے سندھ تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخرج 45 ہزار کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) پانی کی آمد 9 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخرج 17 ہزار 100 کیوسک،جہلم ، منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک، چناب ،مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجز میں جناح بیراج پانی کی آمد 59 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 52 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 38 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج پانی کی آمد 42 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 900 کیوسک،گدو بیراج پانی کی آمد 35 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار 900 کیوسک، سکھر بیراج پانی کی آمد 28 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 900 کیوسک، کوٹری بیراج پانی کی آمد 4 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار کیوسک اور اخراج صفر، پنجند میں پانی کی آمد 2 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1429.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.481 ملین ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1103.35 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.426ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کی گئی۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.50 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.035 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیوسک اور اخراج صفر ریزروائر میں پانی بیراج پانی کی آمد پر پانی کی آمد ہزار 900 کیوسک میں پانی کی ہزار کیوسک کے مقام پر ریکارڈ کی
پڑھیں:
کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کے تبادلے
پشاور:کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے انتظامی افسران تبدیل کر دیے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 7 افسران جن میں اسسنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل ہیں، کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم زاہد عثمان کاکا خیل او ایس ڈی ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ امیر نواز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کرم ، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم یاسر سلمان کی خدمات ای ایم اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پارہ چنار اپر کرم کیپٹن ریٹائرڈ افرا سیاب زبیر ہندل او ایس ڈی ، اسسٹنٹ کمشنر خار باجوڑ ڈاکٹر صادق علی اسسٹنٹ کمشنر پارہ چنار اپر کرم ، اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حفیظ الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم عصمت اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم تعینات کردیا گیا ہے ۔