صدر آصف زرداری تین روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے، گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اولڈ ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تین دن لاہورمیں قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مختلف معاشی امور زیرغور آئیں گے۔
صدر زرداری آج شب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کےعشائیہ میں شرکت کرینگے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بھی عشائیہ میں شرکت کریںگے۔
آصف علی زرداری کل اتوار کو لاہور ریس کلب میں ڈربی ریس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
لاہور: صدر آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری چند روز لاہور میں قیام کریں گے، آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
آصف علی زرداری مختلف سیاسی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔