Daily Ausaf:
2025-02-22@21:26:52 GMT

ٹینس اسٹار کو گھورنا تماشائی کو مہنگا پڑگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

دبئی(سپورٹس ڈیسک)برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس اسٹار کا 4 ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا۔

اس مداح نے سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے تک لگالیا۔

کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کے دوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانو پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں۔

ٹینس اسٹار نے امپائر کو شکایت بھی کی کہ تماشائیوں کے بیچ بیٹھا شخص انہیں ہراساں کررہا ہے، اسکے خلاف کارروائی کی۔

ٹینس اسٹار کی شکایت پر دبئی پولیس نے مداح کو حراست میں لے لیا ہے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ کیساتھ سیلفی لیتے مداح کی نازیباحرکت،ویڈیو وائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹینس اسٹار

پڑھیں:

بھارتی اداکارہ کیساتھ سیلفی لیتے مداح کی نازیباحرکت،ویڈیو وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہی تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔

پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی اجازت کے زبردستی ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔

@politics_world_pw

مداح کی معروف اداکارہ کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل #imrankhan #naeemhaiderpanjutha #pti #pmln #ppp #aliamingandapur #alimuhammadkhanspeech #omerayub #bushrabibi #barristergoharalikhan #shairafzalmarwat #salmanakramraja #maryamnawaz #nawazsharif #shahbazsharif #youtubeshorts #youtube #youtubechannel #Trump2024 #biden #KamalaHarris #TRUMP2024ToSaveAmerica #MaryamNawaz #MaryamNawazSharif #ShahbazSharif #NawazSharif #PublicNews #PublicUpdates #bollywood #viralvideo #Showbiz #bollywoodmovies #Punjabpolice

♬ original sound – Politics_World_PW

بھارتی اداکارہ کو مداح کی یہ حرکت ناگوار گزری اور انہوں نے اسے فوری دھکا دے کر خود سے دور کردیا۔اس نازیبا حرکت پر موقع پر موجود لوگوں کی جانب سے بھی اس شخص کو ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسے اداکارہ کا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین ماڈل صارفین کو دستیاب، قیمت کیا ہے؟

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکارہ کیساتھ سیلفی لیتے مداح کی نازیباحرکت،ویڈیو وائرل
  • مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد زیر حراست
  • بابراعظم! پاک ،بھارت میچ میں دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق: مداح کی ویڈیو وائرل
  • مداح کی اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل
  • لوئر کرم: آپریشن میں مزید 18 مشتبہ افراد زیرِ حراست
  • شہر پر ڈاکو راج برقرار ،دبئی پلٹ نوجوان گھر کی دہلیز پر قتل
  • سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں دبنگ خان رکشہ چلاتے نظر آئے؛ ویڈیو وائرل
  • پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف، 120 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
  • اسلام آباد پولیس کیساتھ بدسلوکی، خیبرپختونخوا کا ایم پی اے اور گارڈز زیر حراست