آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین ماڈل صارفین کو دستیاب، قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین ماڈل بلآخر صارفین تک پہنچ چکا ہے اور اس کی قیمت بھی سامنے آگئی ہے ۔
آئی فون 16 ای اپنی کم قیمت کے ساتھ 2022 میں متعارف ہونے والے آئی فون ایس ای کی جگہ لے گا، اسے کمپنی کی جانب سے 19 فروری کو متعارف کرایا گیا۔
اس نئے فون کا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا ہے مگر فیچرز کے لحاظ سے یہ کافی حد تک آئی فون 16 جیسا ہے، فون کے اندر آئی فون 16 والی اے 18 چپ موجود ہے جبکہ اس میں 6.
اس نئے ماڈل کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ اس وقت دستیاب ایپل کا سب سے سستا آئی فون ہوگا کیونکہ آئی فون ایس 3 کو کمپنی کی جانب سے ختم کیا جا رہا ہے۔
ایپل کمپنی کے مطابق یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو کہ سنگل چارج پر آئی فون 11 کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے، اس کی بیٹری 2016 کے آئی فون ایس ای کے مقابلے میں 12 گھنٹے زیادہ دیر تک کام کرتی ہے۔ فون ان لاک کرنے کے لیے صارفین فیس آئی ڈی کو استعمال کرسکتے ہیں جبکہ چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی سپورٹ دی گئی ہے۔
آئی او ایس 18 سے لیس اس فون میں ایپل انٹیلی جنس ماڈل سپورٹ دی گئی ہے یعنی صارفین کو اے آئی فیچرز دستیاب ہوں گے، یہ ایپل کا پہلا آئی فون ہے جس میں کمپنی کا تیار کردہ موڈیم استعمال کیا گیا ہے جو کہ سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے سائیڈ پر ایکشن بٹن بھی دیا گیا ہے مگر اسے کیمرا کنٹرول کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ اس میں ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنٹس، میسجز اور سیٹلائیٹ کے ذریعے فائنڈ مائی فون جیسے فیچرز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ یہ نیا آئی فون سفید اور سیاہ رنگوں میں 28 فروری سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: ڈکٹ کی شاندار سنچری، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دے دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی فون 16
پڑھیں:
سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر کب نشر ہو گا؟
صارفین ہر دل عزیز معروف بھارتی کرائم سیریز سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گے۔
معروف سیریز سی آئی ڈی نے کئی سالوں تک بھارت سمیت دنیا بھر کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، یہ بچہ، بوڑھا، نوجوان، خواتین ہر عمر کے افراد میں بے حد مقبول ہوئی، اب عالمی سطح پر اس کی مزید پزیرائی کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسے نیٹ بلکس پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’سی آئی ڈی‘ کی ویڈیو اسٹریمنگ پیلٹ فارم نیٹ فلکس پر سیزن 2 کی 18 اقساط 21 فروری 2025ء سے دستیاب ہوں گی۔
نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر بھی دیکھا جا سکے گا جس کی نئی قسط ہر ہفتے اور اتوار رات 10 بجے نشر کی جائے گی۔
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ناظرین کے پاس ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ سیریز دیکھنے کے لیے اضافی پلیٹ فارم ہو گا۔
واضح رہے کہ 1998ء سے نشر ہونے والی سیریز میں ٹیم پیچیدہ مقدمات کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے، اس کے کرداروں میں اے سی پی پردیومن، دیا، ابھیجیت و دیگر شامل ہیں۔