لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے صحافی نبیل رشید پراچہ کو اعزازی ممبر شپ دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 فروری 2025ء ) نوجوان صحافی نبیل رشید پراچہ کو لاہور ہائیکورٹ کی اعزازی ممبر شپ دے دی گئی۔ممبر شپ دینے کی تقریب لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں ہوئی ۔
(جاری ہے)
صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ،نائب صدر سردار علی گہلن اور ترجمان بار احمد شیر جٹ نے اعزازی ممبر شپ کی سند نبیل رشید کو عنایت کی۔اس موقع پر نوجوان صحافی نبیل رشید کا کہنا تھا کہ میرے لیے لاہور ہائیکورٹ بار کی اعزازی ممبر شپ ملنا اعزاز کی بات ہے بھرپور کوشش ہو گی میری اعزازی ممبرشپ بار کے عزت میں اضافے کا باعث بنے میں اپنی اس کامیابی کو اپنے والد مرحوم کے نام کرتا ہوں۔ یاد رہے اس سے پہلے صحافی شاکر اعوان کو بھی اعزازی ممبر شپ دی گئی تھی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاہور ہائیکورٹ بار نبیل رشید
پڑھیں:
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس 24 فروری کو سپریم کورٹ میں ہو گا۔
وفد کو ججز کی کم تعداد اور ثالثی نظام کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، قانونی اصلاحات اور گڈ گورننس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
سپریم کورٹ میں اجلاس میڈیا انڈر اٹیک اور پیکا قانون کے بعد صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے عنوان سے ہو گا۔
اجلاس میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کو مدعو کیا جائے گا۔