Jasarat News:
2025-02-22@21:29:26 GMT

سندھ کے تمام نجی اسکولوں میں شجر کاری مہم کی ہدایت جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

کراچی: وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر صوبے کے تمام نجی اسکول شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کریں ۔

گلوبل وارمنگ پوری دنیا بشمول ہمارے خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے، اسکول انتظامیہ کو ننھے طلبہ کو شجر کاری کی افادیت سے آگاہ کرنا ہوگا ، یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے نجی اسکولوں کو ہدایات جاری کرتے ہیںکہی۔

رفیعہ جاویدکا کہناتھا کہ شجرکاری مہم کا مقصد طلباء میں گلوبل وارمنگ سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جان لیوا حادثات کے پیش نظر سندھ میں کمرشل گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلے

کراچی:

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محمکہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائیوں کی ہدایات کر دی گئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بیشتر کمرشل گاڑیاں دوسرے صوبوں کے موٹر وہیکل انسپکٹرز سے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں، یہ سنگین مسئلہ ہے کیونکہ ان گاڑیوں کا سندھ کے ایم وی آئز کے ذریعے فزیکل معائنہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں مقررہ طریقہ کار کے تحت فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ متعدد کمرشل گاڑیاں مستقل طور پر سندھ میں چل رہی ہیں اور ایسی گاڑیوں کو دوسرے صوبوں کی اتھارٹیز کی طرف سے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں، ہمیں لگتا ہے کہ سرٹیفکیٹس کے اجراع کے وقت گاڑیوں کا معائنہ نہیں کیا گیا، ان سرٹیفکیٹس کی صداقت اور معیار پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی سڑکوں پر اَن فٹ گاڑیوں کی موجودگی ٹریفک حادثات اور جان لیوا واقعات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، مشینی خرابیوں کی وجہ سے ڈرائیوروں و پیدل چلنے والوں کی زندگیاں داؤ پر لگی رہتی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ  بھر میں رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں کو نئے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوں گے، فٹنس سرٹیفکیٹس سندھ کے ایم وی آئز کے ذریعے جاری کیے جائیں گے اور ان میں کیو آڑ کوڈ سمیت جدید سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے جبکہ دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ مگر سندھ میں مستقل طور پر چلنے والی کمرشل گاڑیوں کو بھی حکومتِ سندھ سے فٹنس سرٹیفکیٹس لینے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ روٹ پرمٹ کے اجرا یا تجدید کے وقت، تمام کمرشل گاڑیوں کو کیو آر کوڈ والا مستند فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا، تمام کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے پاس مستند ڈرائیونگ لائسنس ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ اقدامات کا مقصد سندھ میں چلنے والی تمام کمرشل گاڑیوں کا مناسب معائنہ اور تصدیق یقینی بنانا اور غیر موزوں گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثات کو کمی لانا ہے، ان فِٹ گاڑیوں کی بلا روک ٹوک نقل و حمل انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہے، تمام کمرشل گاڑیوں کو ایک  شفاف فٹنس سرٹیفکیشن سسٹم میں لایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی تمام جیلوں میں نوعمر اسیروں کو کمپیوٹر کورسز کروانے کا حکم
  • فرانس : اسکولوں میں پولیس تعینات‘ بیگوں کی تلاشی کا فیصلہ
  • محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ترقیاتی بجٹ 39 فیصد خرچ کیے جانے کا انکشاف
  • سندھ میں 30 جون تک اساتذہ بھرتی کی ہدایت
  • راولپنڈی کے تمام کباڑ خانوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت
  • رمضان سے قبل تمام صوبوں میں شوگر اسٹال لگانے کی ہدایت، چینی کس قیمت پر ملے گی؟
  • پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات طلب
  • جان لیوا حادثات کے پیش نظر سندھ میں کمرشل گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلے
  • گوادر:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ آفاق کے زیر اہتمام مقامی اسکول میں دو روزہ ایجوکیشن گالا تقریب کے دورے روز خطاب کررہے ہیں