اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کریں گے، وہ 25 اور 26 تاریخ کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

آذربائیجان اور اُزبکستان کے دوروں میں، توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دورۂ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی آذربائیجان و ازبکستان کے دورے میں ٹرانس افغان ریلوے کوریڈور پر اہم بات چیت ہو گی۔

اس منصوبے کے تحت وسطی ایشیاء کی جنوبی ایشیاء سے بذریعہ ریلوے منسلک کرنے پر بات چیت ہوگی۔ اُزبکستان کے دورے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ازبک صدر شوکت میرزوئیوو اور وزیر اعظم عبداللہ ارئپوو سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دورہ کریں گے شہباز شریف

پڑھیں:

برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کا پاکستان کا دورہ مکمل، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

دورہ پاکستان کے دوران برطانوی وزیر نے مذہبی اقلیتوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے کا سفید رنگ مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان مل کر موسمیاتی تبدیلی، جرائم اور غیرقانونی ہجرت جیسے خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کا پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل ہو گیا۔ اپنے دورے کے دوران لارڈ واجد خان نے اقلیتوں کے تحفظ اور ہم آہنگی کے فروغ کو سراہا، انہوں نے فیصل مسجد اور سینیٹ جوزف کیتھڈرل کا دورہ کرکے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ برطانوی وزیر نے پاکستان میں 1000 سے زائد کمیونٹی فورمز کے قیام کی کوششوں کا ذکر کیا، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

دورہ پاکستان کے دوران لارڈ واجد خان نے مذہبی اقلیتوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے کا سفید رنگ مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان مل کر موسمیاتی تبدیلی، جرائم اور غیرقانونی ہجرت جیسے خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، لارڈ خان نے دوران گفتگو پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب میں 1.6 ملین برٹش پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

دوسری جانب برطانوی وزیر نے گجرات سے اپنے خاندانی تعلق اور پاکستان سے جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 200 سے زائد برطانوی کمپنیاں پاکستان میں تجارت کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کا پاکستان کا دورہ مکمل، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • فچ درجہ بندی میں بہتری خوش آئند مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • آئی ایم ایف پروگرام میں چین کا کردار مثالی تھا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا کے تجربات سے استفادہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • بجلی سستی کردی، آج پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی، شہباز شریف
  • آئی فونز: وزیر اعظم شہباز شریف نے حیران کن کام کر دکھایا
  • وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد
  • ایران 8 پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ، لگام دی جائے: وزیراعظم