وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کریں گے، وہ 25 اور 26 تاریخ کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
آذربائیجان اور اُزبکستان کے دوروں میں، توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
دورۂ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی آذربائیجان و ازبکستان کے دورے میں ٹرانس افغان ریلوے کوریڈور پر اہم بات چیت ہو گی۔
اس منصوبے کے تحت وسطی ایشیاء کی جنوبی ایشیاء سے بذریعہ ریلوے منسلک کرنے پر بات چیت ہوگی۔ اُزبکستان کے دورے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ازبک صدر شوکت میرزوئیوو اور وزیر اعظم عبداللہ ارئپوو سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دورہ کریں گے شہباز شریف
پڑھیں:
تاریخی سنگ میل: مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ 2025 میں 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی ایک ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2025 میں ترسیلات زر کی یہ تاریخی سطح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت، محنت، اور حکومت پر اعتماد کی مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں 37.4 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے موقع پر اس خوشخبری کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ سنگ میل ہمارے محنت کش پاکستانیوں کے عزم، لگن اور حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: “سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ بیرون ملک دن رات محنت کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو استحکام فراہم کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں ان کے مسائل کے حل اور سہولت کاری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
Post Views: 3