وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، اس کے بعد وہ 25 اور 26 فروری کو ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ آذربائیجان اور ازبکستان کے دوروں میں توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ آذربائیجان میں دفاعی معامالات پر بھی خصوصی بات چیت متوقع ہے۔ آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق آذربائیجان و ازبکستان کے دورے میں ٹرانس افغان ریلوے کوریڈور پر اہم بات چیت ہوگی، اس منصوبے کے تحت وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے بذریعہ ریلوے منسلک کرنے پر بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ڈی8 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ مصر کا اعلان

ازبکستان کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ازبک صدر شوکت میرزوئیوو اور وزیراعظم عبداللہ ارئپوو سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تیاری دورہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وسطی ایشیا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تیاری شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وسطی ایشیا وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف ذرائع کے مطابق دورہ کریں گے وسطی ایشیا

پڑھیں:

بیرون ملک دوروں پر برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے پیسے مانگنے آئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے کہ وہ پیسے مانگنے آئے ہیں، جو سیاستدان انہیں پیسے مانگنے کا طعنہ دیتا تھا، کیا وہ خود پیسے بانٹنے جاتا تھا؟

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست قربان کی مگر ملک کو قربان ہونے سے بچایا ہے، مہنگائی 40 فیصد سے 2.4 فیصد پر آگئی، بجلی کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے۔وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان  بھی کیا۔

امریکہ میں 15 سال بعد قیدی کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم پاکستان24فروری کو آذربائیجان کا2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
  • بیرون ملک دوروں پر برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے پیسے مانگنے آئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے
  • ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم آج ڈیرہ غازی خان کا 1 روزہ دورہ کریں گے
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ ڈیرہ غازی خان، عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے
  • 5 سال میں 60 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف، شہباز شریف کی ہدایت