روس کے وزیر خارجہ لاوروف ترکی کے بعد ایران کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق روسی وزیر خارجہ کا دورہ تہران اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے سلسلے میں مسلسل مشاورت کے دائرہ کار میں انجام پائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ ایران میں نئی حکومت بننے کے بعد اپنے پہلے دورے پر تہران آئیں گے تاکہ دوطرفہ مسائل اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف جو ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں، اس کے بعد تہران آئیں گے۔ وہ ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ لاوروف اس دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سمیت اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
سفارتی خدمات کے ترجمان اسماعیل بقائی نے روسی وزیر خارجہ کے اس ہفتے متوقع دورہ تہران کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ تہران اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے سلسلے میں مسلسل مشاورت کے دائرہ کار میں انجام پائے گا۔ واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے سے قبل وزرائے خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آستانہ معاہدےکے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور سرگئی لاوروف نے اس سے قبل 10 دسمبر کو شام میں پیشرفت کے بارے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی۔ سید عباس عراقچی جنوری میں ماسکو کے دورے پرایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں وزراء نے 17 اکتوبر کو استنبول میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا دورہ
پڑھیں:
چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ افریدی سے ترکی اور ایران کے سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دونوں ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا جبکہ ملاقات میں ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد اور دورے کا دعوت نامہ پیش کیا۔
اعلامیے کے مطابق ترکی کے سفیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔
اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے۔
ملاقات میں ترکی کے عدالتی تجربات، AI ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ ترکی کی شریعت اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط مضبوط بناتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ثقافتی ورثے اور عوامی سطح پر باہمی احترام کو بھی سراہا گیا جبکہ چیف جسٹس نے دونوں سفرا کو یادگاری تحائف پیش کیے جس پر ترکی اور ایران کے سفیروں نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔