چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کورٹ میں 26 نومبر کی کمپلینٹ سے متعلق پیش ہوا ہوں، عدالت نے الیکشن کی وجہ سے 15 تاریخ دی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے کل ملاقات ہوئی حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، ملاقات میں عدالتی رویہ سے متعلق گزارشات رکھیں

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کے لیے ٹھیک نہیں ہے، ہمارا الائنس وفد کراچی گیا، تحریک چلیں گی، تمام اپوزیشن کے ساتھ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئین کی سر بلندی کے لیے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ ووٹ چوری نہ ہو، اکبر ایس بابر بھی کہتے ہیں وہ پارٹی کا حصہ ہیں، یہ ہر بندے کی اپنی ذہنی کیفیت ہے۔

بانئ پی ٹی آئی کے خطوط جس کے نام بھی گئے، بانئ پی ٹی آئی نے سنجیدہ معاملات کی طرف اشارہ کیا تاکہ فوج اور عوام میں خلیج نہ ہو، پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات بلکل ٹھیک ہیں، کوئی فاروڈ بلاک نہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

ملاقات چیف جسٹس کی درخواست پر کی، انہیں بتایا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات، چیف جسٹس صاحب کی درخواست پر کی گئی، انہیں بتایا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے عدالتی ریفارمز کے حوالے سے ہم سے 10 نکاتی ایجنڈا شیئر کیا، ہم اپنی تجاویز چیف جسٹس آف پاکستان کو دیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سلمان اکرم راجا، عمر ایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک اور بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹر اور بچوں کے ساتھ ٹیلیفون کی رسائی پر بھی بات ہوئی۔ ہم نے پی ٹی آئی لیڈران اور کارکنان پر ایف آئی آر کی بات بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چیف جسٹس سینیٹر شبلی فراز شبلی فراز عمر ایوب عمران خان ملاقات

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی سسٹم میں رہے اور بائیکاٹ نہ کرے چیف جسٹس کا مشورہ
  • چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے کا مشورہ دیا، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
  • چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا: بیرسٹرگوہر
  • ہم عدلیہ سے خوش نہیں، چیف جسٹس کو عدالتی رویے سے متعلق بتادیا: چیئرمین پی ٹی آئی
  • ’’پی ٹی آئی سسٹم میں رہے اور بائیکاٹ نہ کرے‘‘ چیف جسٹس کا مشورہ، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
  • چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا: بیرسٹرگوہر
  • چیف جسٹس پاکستان نے تحریک انصاف کو سسٹم کے اندر رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دیا، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
  • ملاقات چیف جسٹس کی درخواست پر کی، انہیں بتایا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر سیف