گستاخ سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کو 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
امریکا کی ایک عدالت نے سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے 27 سالہ ہادی مطر کو مجرم قرار دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے لبنانی نژاد ہادی مطر کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سزا 23 اپریل کو سنائی جائے گی۔
ہادی مطر نے عدالت میں سلمان رشدی کو جان سے مارنے کے ارادے سے حملہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُسے اس پر کوئی ندامت نہیں ہے۔
یہ خبر پڑھیں : عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
امریکی قوانین کے تحت ہادی مطر کو چاقو حملے پر ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
اس حملے سے ملعون سلمان رشدی کو شدید ضرب پہنچی تھی اور اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی اور ایک ہاتھ کام کے لائق نہیں رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : چاقو حملے کے بعد سے ڈراؤنے خواب آرہے ہیں ملعون سلمان رشدی
یاد رہے کہ نوجوان نے 12 اگست 2022 کو سلمان رشدی پر اس وقت چاقو سے حملہ کیا تھا جب ملعون ایک لیکچر دے رہا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ملعون سلمان رشدی کے بولنے کی صلاحیت متاثر ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان
لبانی نژاد ہادی مطر کو موقع پر ہی پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہادی مطر کو
پڑھیں:
ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے: سلمان اکرم راجا
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں، پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے، لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لئے ہم اواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کرے گے، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی جائیں گے، سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہوگی۔
ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک شروع کرے گے، رمضان اور رمضان کے بعد بھی آپشن موجود ہے، ہم روکنے والے نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر جنید اکبر اچھے کام کررہے ہیں، عاطف خان، ارباب شیر علی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، بانی سمیت جو اسیران ان کے لیے ہم نے آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے وزیر اعلی ہے۔
سلمان اکرم راجہ علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے، اس فیصلے سے پارٹی زیادہ متحرک ہوئی ہے، صوابی جلسے میں تعداد کم ہونے کے حوالے سے جنید اکبر لگے ہوئے ہیں، کمی بیشی ہوتی ہے اس کو دیکھ رہے ہیں، بہتری کی کوشش ہمیشہ ہوتی ہے۔
چیمپئینز ٹرافی ، ہوم گراؤنڈ میں شکست پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیے