Daily Ausaf:
2025-02-22@19:56:43 GMT

شہناز گل کی نازیباتصاویرنےسوشل میڈیاپرتہلکہ مچادیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو ’ بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گِل اس وقت سڈنی میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنی دلکش تصاویر سے مداحوں کو مسحور کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہناز گل نے سال 2023 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا۔جس کے بعد اداکارہ پنجابی فلم ‘حوصلہ رکھ’ اور ’تھینک یو فار کمنگ‘ جیسی فلموں میں معاون کردار نبھانے کے ساتھ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز میں کام کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کی ایک سیریز مداحوں سے شیئر کیں جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

شہنا زگل کا کہنا تھا کہ ‘سمندر کی ہوا، سن کسڈ ہیئر، اور بوندی کا موسم‘۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں شہناز کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر آزادانہ دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں شہناز نے بیچ لُک اپناتے ہوئے سیاہ سوئمنگ سوٹ پہنا ہوا ہے۔

شہناز گل کے پرستار جو عام طور پر ان کی تصاویر کو پسند کرتے ہیں انہوں نے اداکارہ کی تصاویر کو پسند نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع کردی۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اداکارہ شہناز گل اپنی پہلی پروڈکشن وینچر ’اک کڑی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اداکارہ کی پنجابی فلم 13 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شہناز گل

پڑھیں:

کبری خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح،ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر 

اداکارہ کبری خان نے گوہر رشید کے ساتھ مکرمہ مکرمہ میں نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔کبری خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔کبری خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں، ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبری خان نے کیپشن میں لکھا کہ  بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکارہ کیساتھ سیلفی لیتے مداح کی نازیباحرکت،ویڈیو وائرل
  • اداکارہ نرگس فخری دیرینہ دوست ٹونی بیگ کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں
  • ماہرہ خان کی شوہر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • مداح کی اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل
  • بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کب شادی کریں گی؟
  • اداکارہ صبا قمر نے کراچی میں رہنے کو مشکل قرار دے دیا
  • کبری خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح،ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر 
  • اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں نکاح، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر
  • نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین نے بابر اعظم پر غصہ نکال دیا، سنگین الزامات