عقیدت مندوں کے لیے گنگا میں ڈجیٹل اشنان کی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بھارت کے شہر پریاگ راج (اِلٰہ آباد) کے ایک باشندے نے دنیا بھر میں بسنے والے ہندوؤں کو مہا کمبھ میلے کے موقع پر ڈجیٹل اشنان کی پیش کش کی ہے۔
واٹس ایپ چینل کے ذریعے دیپک گوئل نے پیش کش کی ہے کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ گنگا میں اشنان کرے تو اپنی تصویریں بھیج دے۔
ان تصویروں کو پانی میں ڈبکی دی جائے گی اور اس عمل کی وڈیو اور تصویریں اُس شخص کو بھیج دی جائیں گی۔ سروس فیس گیارہ سو روپے رکھی گئی ہے۔
دیپک گوئل نے اس حوالے سے ایک پرومو بھی اپ لوڈ کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تصویروں کو اشنان کرا رہا ہے اور پھر اُس کی تصویریں اور وڈیو متعلقہ فرد کو بھیجتا ہے۔ اس آئیڈیا کو انٹرنیٹ پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کوئی بھی اشنان نہیں کرسکتا۔ اشنان کرنے کے لیے متعلقہ مرد یا عورت کا پریاگ راج کے نزدیک گنگا کے گھاٹ پر موجود رہنا لازم ہے اور ڈُبکی لگانا بھی۔
ڈیڑھ ماہ سے جاری مہا کمبھ میلے میں کروڑوں افراد نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر کئی بار اشنان کرنا بھی لازم قرار دیا ہے۔
متعلقہ تاریخوں میں اشنان کرنے والوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ مہا کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی کے سالانہ کتاب میلے کا آج آخری روز، رونقیں عروج پر پہنچ گئیں
کتابوں کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ میلے میں نایاب کتابیں سستی اور معیاری ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہیں، کتاب میلے میں ہر قسم کی کتابیں موجود ہیں، جو ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ دوسرے روز معروف پبلشرز نے میلے میں اپنی کتابیں قارئین کیلئے پیش کیں۔ آج تیسرے اور آخری روز کتاب میلہ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں ملک کے سب سے بڑے 3 روزہ کتاب میلے کی رونقیں عروج پر ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی میں 3 روزہ کتاب میلے میں 100 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں، میلے میں ادب، سیاست، سماج، مذہب، سائنس، تاریخ، معیشت اور بچوں کی دلچسپی کی کتابوں سمیت مختلف موضوعات پر نایاب اور معیاری کتب دستیاب ہیں، علم و ادب کے متوالوں کیلئے یہ میلہ کسی نعمت سے کم نہیں۔
کتابوں کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ میلے میں نایاب کتابیں سستی اور معیاری ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہیں، کتاب میلے میں ہر قسم کی کتابیں موجود ہیں، جو ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ دوسرے روز معروف پبلشرز نے میلے میں اپنی کتابیں قارئین کیلئے پیش کیں۔ آج تیسرے اور آخری روز کتاب میلہ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔