پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر رکھا ہے، پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں۔
کراچی کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کاروباری شخصیت کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 15سال میں نے مڑ کر دیکھا تو کوئی پیچھے کھڑا نہیں تھا، ہمارے پاس آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، سیاستدان بے ایمان مکار فنکار اور چور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سالانہ 4800 ارب روپے کا نقصان انتہائی قابلِ تشویش ہے، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہورہا ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا ہے کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میڈیا کا کردار انتہائی اہم رہا ہے میڈیا اس طرز کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی 50 ، 60 ارب کی چوری پکڑی ہے اس پرکام ہو رہا ہے، وزیرخزانہ اچھے آدمی ہیں، کسٹم ایجنٹس کے معاملے پر وزیرِ خزانہ اور وزیر مملکت سے اس مسئلے سے متعلق بات کروں گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار(فائل فوٹو)۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار ہنر مندپاکستانی بیلاروس بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ کے صدر ہیں پارٹی ان ہی کی ہدایات پر چلتی ہے۔