لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی کشکول کے اردگرد گھومتی ہے ، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہے، مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کے شاہانہ پروٹوکول اورمراعات پر خرچ کیا جا رہا ہے ،رواں ہفتے مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،رمضان المبارک سے قبل گراں فروشوں اور نا جائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں آسودگی میسر ہو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگراما ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے نام پر جو کھلواڑ اداروں کے ساتھ کیا جا رہا ہے اس نے حکمرانوں کی اہلیت ، صلاحیت اور قابلیت کا پول کھول کررکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو بند گلی کی طرف دھکیل دیا ہے۔فارم 47والے پاکستان کودرپیش مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ملک کے اندر سازشی ٹولہ انتشار اور افراتفری کو پروان چڑھا رہا ہے ۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے اندر سیاسی و معاشی استحکام لائے ۔ حالات سوچوں سے بھی زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں۔ بحرانوں نے ملک و قوم کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ۔ ادارے کرپشن کا شکار اور معیشت جمود کی نذر ہو چکی ہے ۔ پائیدار ترقی و خوشحالی کے لئے جمہوری اقدار ، رویات کی مضبوطی لازم و ملزوم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک معیشت میں استحکام اور مضبوطی کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات، ڈنگ ٹپاو پالیسیوں کا قلع قمع، سیاسی صورتحال میں بہتری،کرپشن کا خاتمہ اور محب وطن قیادت میسر نہیں آ جاتی اس وقت تک پاکستان کا عالمی برادری میں امیج بہتر نہیں ہو سکتا۔ ملکی حالات نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلو ں کی بدولت سنگین تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک کے اندر کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نظر نہیں آتا جس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جا سکے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور سے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی، باکو کیلئے پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ ہوں گی، باکو کیلئے پروازوں سے دوطرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کیا ہے، پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کے سال 2024ء کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی، سال 2024ء کے دوران پی آئی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع اور 26.2 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا، پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ائیرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد دو دہائیوں تک پی آئی اے خسارے سے دوچار رہی، حکومت پاکستان کی سرپرستی سے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کی گئیں اور ان اصلاحات کے دوران پی آئی اے کی افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ ریسٹرکچرنگ کی گئی، پی آئی اے کے واپس منافع بخش ادارہ بننے سے ناصرف اس کی ساکھ میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ملکی معیشت کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا۔                                                                             

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کی انتقامی کارروائی؛ سونیا اور راہول گاندھی کیخلاف مقدمے کا آغاز
  • گجرات: 3 منشیات فروش گرفتار
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
  • اندر کی کہانی کا علم نہیں شاید بات چیت ہوئی ہو گی، محمد زبیر
  • سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر شعبوں کے افراد کا فرحت اللّٰہ بابر کیخلاف کارروائی پر کھلا خط
  • عوام خود کھڑے ہوں,حکمرانوں کی پروا کیے بغیر اسرائیلی ظلم و جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں:مولانا فضل الرحمن
  • امت مسلمہ کو حکمرانوں کی پروا کیے بنا اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • امت مسلمہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، مولانا فضل الرحمان
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
  • پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب