دنیا کی واحد پینٹنگ کرنے والی بھیڑ کو اغوا کر لیا گیا، جس کے بدلے 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا میں واقع ایک آرٹ اسٹوڈیو سے بانکسے نامی دنیا کی واحد پینٹنگ کرنے والی بھیڑ کو اغوا کیا گیا ہے۔ 

بھیڑ کی 53 سالہ مالک نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی اسے واپس لائے گا، اسے 50 ہزار پاؤنڈ کا انعام دیا جائے گا۔

بانکسے اپنی نوعیت کی واحد بھیڑ ہے، جسے اس کی مالکن نے منہ سے برش پکڑ کر مصوری سکھائی۔ اس کی تخلیق کردہ ایک پینٹنگ کی قیمت تقریباً 3,500 پاؤنڈ تک پہنچ جاتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رات کے اندھیروں میں 8 بھیڑوں کے ریوڑ سے اس منفرد بھیڑ کو اغوا کر لیا گیا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے اس کی پینٹنگ بنانے کی غیر معمولی صلاحیت کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھیڑ کی مالکن نے کہا ہے کہ انعامی رقم کے اعلان کے باوجود ابھی تک بھیڑ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں، اور اس معاملے کی تفتیش کے لیے دو خصوصی تفتیشی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی واحد

پڑھیں:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جس کے نتیجے میں 53 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں، جبکہ 15 ڈرائیور گرفتار کر لیے گئے۔ مجموعی طور پر 1,115 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، 565 کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سڑک پر چلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے سات کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیئے گئے۔ لاپرواہی اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف  پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 279 کے تحت 17 ایف آئی آر درج، جبکہ ہیوی ٹریفک پر عائد وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت چھ مقدمات درج کر لیے گئے۔ موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعات 99 اور 113 کے تحت 15 ڈرائیوروں کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے کہا کہ کریک ڈاؤن کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا اور لاپرواہی کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید یہ بھی کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کا قومی ٹیم کے لیے انڈیا سے جیت پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
  • نہ دیپیکا اور نہ پریانکا؛ کس اداکارہ نے 3 سال میں 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمالیے
  • اڑتی ہوئی کار کی ویڈیو نے دنیا کو دیوانا بنا دیا
  • عالمی یوم مادر ی زبان کی سلور جوبلی
  • ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے، شرجیل انعام میمن
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے، شرجیل میمن
  • شوہر سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کیلیے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ کرنے والی خاتون گرفتار
  • فلپائن: مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
  • ڈینگی کا خطرناک پھیلاو،فلپائن حکومت کا مچھر مارنے پر بھاری انعام کا اعلان