WE News:
2025-02-22@19:03:01 GMT

خیرات سے اسپتال اور تعلیم چل سکتی ہے، حکومت نہیں، وزیر خزانہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

خیرات سے اسپتال اور تعلیم چل سکتی ہے، حکومت نہیں، وزیر خزانہ

 آل پاکستان چیمپبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے اسپتال اور تعلیم چل سکتی ہے، حکومت نہیں چل سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے سے کاروباری افراد کا فائدہ ہوا، معاشی استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تنخواہ دار و دیگر کچھ طبقات پرٹیکسوں کا بوجھ غیر متناسب ہے، وزیر خزانہ کا اعتراف

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسیشن اصلاحات کو کئی طریقوں سے دیکھ رہے ہیں، صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، لوگوں کو اعتماد کیوں نہیں اس پر سوچنا چاہیے، اس کے بغیر ٹیکسیشن پائیدار نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ پڑا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے کو زیادہ فارم بھرنے نہ پڑے، لوگ ٹیکس ایڈوائزر کے بغیر اپنے فارم خود بھرسکیں۔

پی ٹی آئی کے دور میں ڈاکٹر عشرت نے بہت اچھی اسٹڈی کی اور 2019 میں کابینہ میں پیش کی تھی مگر اس پر کام نہیں ہوا، اس وقت وفاقی حکومت میں 43 وزارتیں ہیں اور 400 ادارے ہیں، سوال یہ ہے کہ ہم حکومت کے اخراجات کیسے کم کریں، ہمیں رائٹ سائزنگ کی طرف جانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

finance minister معیشت وزیر خزانہ.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، جمہوریت میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، ڈیل، رہائی یا کیسز ختم کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے طریقے آئین و قانون میں ہیں، ان کے مطابق احتجاج کریں، ملک دوبارہ اب پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، اس دوران کوئی بحرانی کیفیت نہیں پیدا کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایسے ہتھکنڈوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، نہ انہیں اپنانے چاہئیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو فلور آف دی ہاؤس مذاکرات کی آفر کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور نے مزید کہا کہ ملک کو ان حالات سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ ساری سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں، ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم سیاسی استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں، تمام تر توجہ سیاسی استحکام پر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی استحکام ہو گا تو ملک معاشی استحکام کی طرف جائے گا، معاشی استحکام ہو گا تو عام آدمی کے حالات بہتر ہوں گے، روزگار ملے گا، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ 26 ویں ترمیم درست نہیں تو عدالت سے رجوع کرے اور پارلیمنٹ میں کوشش کرے۔

متعلقہ مضامین

  • خیرات سے حکومت نہیں چل سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط ہے ٹیکس ریفارمز کے بغیر مزید فنڈنگ نہیں، وزیر خزانہ
  • ملک بے جامراعات کا متحمل نہیں ،جون تک رائٹ سائز نگ مکمل کریں گے : وزیرخزانہ
  • وزیر خزانہ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ٹیکس بڑھانے کا اعلان
  • مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
  • تنخواہ دار و دیگر کچھ طبقات پرٹیکسوں کا بوجھ غیر متناسب ہے، وزیر خزانہ کا اعتراف
  • وزیر خزانہ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ٹیکس بڑھانے کا اعلان
  • حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء اللہ
  • پاکستان ترقی کر رہا ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب