اداکارہ نرگس فخری دیرینہ دوست ٹونی بیگ کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے حال ہی میں لاس اینجلس میں خفیہ طور پر شادی کی ہے جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔دوسری جانب جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3 سال سے ڈیٹ کررہے ہیں، ٹونی بیگ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مقیم کشمیری نژاد بزنس مین ہے۔
اداکارہ نرگس فخری نے شادی سے قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹونی بیگ کا نام لیے بغیر کسی سے تعلق میں ہونے کا اعتراف کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ’میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی لیکن میری زندگی میں کوئی ہے اور میں بہت خوش ہوں‘۔
واضح رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی نرگس فخری بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، ساگاسم، اظہر، ڈشوم اور تورباز جیسی فلمیں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اداکارہ نرگس فخری بھارتی میڈیا ٹونی بیگ
پڑھیں:
ماہرہ خان کی شوہر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine)
ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine)
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم کئی لوگ اداکارہ کو بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔