چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سرگودھا ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کر دیا ہے، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا ، ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا۔انہوں نے کہا کہ موثر عدالتی نظام کے لئے پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دیگی ، پی ٹی آئی کے پاس بہتر لیگل ٹیم موجود ہے ، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا ، دو مرتبہ بغیر آلات اور مانیٹرنگ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی ، دونوں مرتبہ حکومت نے حامی بھر کر ملاقات کرانے سے انکارکیا۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالات بدستور کشیدہ چل رہے ہیں ، فوج کے جوان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں ، ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں جو حالات کو بہتر بنائے ، موجودہ حکومت کے پاس وہ ویژن ہی نہیں جس سے حالات بہتر کئے جا سکتے ہیں، ہم نے تو اسی ملک میں رہنا ہے ہمارے آباو اجداد یہیں رہتے رہے ہیں۔
وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حماس رہنما ناجی ظہیر کی فضل الرحمن سے ملاقات، غزہ کی صورتحال سے آگاہ کیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماء ڈاکٹر ناجی ظہیر نے گزشتہ روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وفاقی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ حماس رہنماء نے قائد جمعیت کو غزہ کی تازہ صورتحال اسرائیلی حملوں میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور جنگ بندی کے بعد کے حالات کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے حماس کو ہر محاذ پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔