سعودیہ میں رمضان المبارک میں مساجد میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2025ء ) سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران مساجد سے لائیو جانے اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی وزارت نے ماہ رمضان سے قبل نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں نماز تراویح سمیت دیگر نمازوں کے دوران امام اور نمازیوں کی ویدیو بنانے کے لیے مساجد میں کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، وزارت نے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نماز کی لائیو نشریات پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزارت نے ان رہنما خطوط پر عمل کرنے والے ائمہ اور مبلغین کی اہمیت پر زور دیا اور نمازیوں کو مساجد کے اندر مذہبی آداب کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی، ان اقدامات کا مقصد مساجد کے تقدس اور عبادت کے ماحول کو برقرار رکھنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا کہ نماز میں کسی قسم کا کوئی خلل نہ پڑے، یہ ہدایات عبادت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے، عبادت گزاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے، روحانی طور پر پرسکون اور احترام کے ماحول میں مذہبی رسومات کی انجام دہی کی ضمانت دینے کے لیے وزارت کے عزم کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہیں۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ اسلامی امور کی وزارت عام طور پر مساجد میں مذہبی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور نمازیوں کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر سال رمضان سے پہلے ایسی رہنمائی جاری کرتی ہے، مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے رمضان المبارک کے دوران اعلیٰ معیار کی خدمات اور پروگرام فراہم کرنے کے لیے وزارت کے عزم پر زور دیا، انہوں نے بتایا کہ وزارت ماہ صیام کے آپریشنل منصوبوں کی ڈیجیٹائزیشن میں اضافہ کرے گی، جس سے عمرہ زائرین اور رمضان المبارک کے دوران دونوں مقدس مساجد کے زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کی امید ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک پابندی عائد کے دوران کے لیے
پڑھیں:
کراچی کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد
کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہر کی 11 مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی سفارش پر لگائی گئی یہ پابندی 15 اپریل سے نافذ ہو کر 14 جون 2025 تک مؤثر رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر آواری سگنل سے مادام اپارٹمنٹس اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 9 اہم سڑکوں پر 1+4 موٹر کیب رکشا (چنگچی) پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم 1+2 رکشہ محدود طور پر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
پابندی کی زد میں آنے والی سڑکوں میں شامل ہیں:– شاہراہ قائدین
– شیر شاہ سوری روڈ
– شہید ملت روڈ
– عبداللہ ہارون روڈ (ہاشو سینٹر سے دو تلوار تک)
– دو تلوار سے شاہراہ فردوسی اور عبداللہ شاہ غازی مزار تک
– اسٹیڈیم روڈ (ملینیئم مال سے نیوٹاؤن تھانے تک)
– حسن اسکوائر سے کارساز اور سر شاہ سلیمان روڈ تک
– حبیب رحمت اللہ روڈ
– ڈرگ روڈ سے سہراب گوٹھ راشد منہاس روڈ تک
– ماری پور روڈ (گلبائی سے آئی سی آئی پل تک)
کمشنر کے مطابق، یہ اقدام ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ٹریفک پولیس کو فوری کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے، اور قانون کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ رکشہ ڈرائیورز کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈرگ روڈ رکشہ کراچی کمشنر کراچی