ٹینس اسٹار کو گھورنا تماشائی کو مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس اسٹار کا 4 ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا۔
اس مداح نے سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے تک لگالیا۔
کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کے دوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانو پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلین اوپن سے باہر ہونیوالی ٹینس اسٹار نے طلاق کا اعلان کردیا
ٹینس اسٹار نے امپائر کو شکایت بھی کی کہ تماشائیوں کے بیچ بیٹھا شخص انہیں ہراساں کررہا ہے، اسکے خلاف کارروائی کی۔
ٹینس اسٹار کی شکایت پر دبئی پولیس نے مداح کو حراست میں لے لیا ہے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹینس اسٹار
پڑھیں:
دنیا سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے: شزہ فاطمہ
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ---فائل فوٹووفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے خبردار کیا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، اسٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، اسٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجراء کے مرحلے میں ہے۔
اسلام آباد میں بزنس سمٹ سے خطاب میں شزہ فاطمہ نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل اور سیاسی عدم استحکام جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس اور پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکنالوجی آج ہمارے ہرشعبے کا حصہ ہے، سیکیورٹی اور معاشی منظر نامہ سب تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا سے نکل کر ہم مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔