حماس نے 2 مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
حماس نے غزہ کے رفح میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر فوٹیج میں دکھایا گیا کہ حماس نے غزہ کے علاقے رفح میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں تل شوہم اور ایورا مینگیسٹو کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ 6 یرغمالیوں کی رہائی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور اس نے اسرائیل پر معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام لگایا۔
حماس نے کہا کہ آج دشمن کے 6 قیدیوں کی حوالگی کے دوران عوام کی بڑی موجودگی دشمن اور اس کے حامیوں کے لیے تازہ پیغام ہے، ہمارے لوگوں اور ان کی مزاحمت کے درمیان مطابقت اور لگاؤ بہت گہری اور مضبوط ہے۔
حماس نے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اظہار کیا اور قیدیوں کے تبادلے کے جامع عمل کو مکمل کرنے کے لیے اپنی رضامندی کو بھی دہرایا جس سے مستقل جنگ بندی ہو اور قبضے کا مکمل خاتمہ ہو۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل نے حماس پر مغوی خاتون کی جگہ غیر متعلقہ لاش دینے کا الزام عائد کردیا
تل ابیب: اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی مغوی خاتون کی لاش کی جگہ کسی اور کی لاش دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز چار لاشیں واپس کی تھیں، ان میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاشوں کا میڈیکل تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان میں شہری شری بیباس کی لاش شامل نہیں تھی، تاہم ان کے دو بچوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزحماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کر دی ہیں۔
ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں، یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔