پاکستان میں موجود نیٹ ورکس کو خطرات لاحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پاکستان میں موجود نیٹ ورکس کو سائبرسکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این مہیا کرنیوالی کمپنیوں سےخطرات لاحق ہوگئے،سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالو آلٹو وی پی این کمپنی سونک وال میں نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق پالوآلٹو نیٹ ورکس کے ویب مینجمنٹ انٹرفیس میں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ، پالوآلٹو اور سونک وال استعمال کرنے والے اداروں کیلئےشدید خطرات سامنے آسکتےہیں ،اٹیکرزبغیرکسی لاگ ان یااجازت کے سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات نہ کرنے والےاداروں کاڈیٹاچوری ہو سکتا ہے، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ادارے نیٹ ورک سکیورٹی ڈیوائسزپرکنٹرول کھو سکتےہیں۔ایڈوائزری میں مینجمنٹ انٹرفیسزتک رسائی کوصرف قابل اعتماد آئی پی ایڈریسز تک محدود رہنے اور غیر مجا ز رسائی روکنےکےلیے ملٹی فیکٹر تصدیق کا نظام اپنایا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ، حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد پولیس اہلکار برطرف
سریاب روڈ کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا، جسکی خلاف ورزی پر کچلاک اور سریاب کے ایس ایچ اوز اور متعدد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورانہ نے پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔ سریاب میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا، جس کی خلاف ورزی پر یہ قدم اٹھایا گیا۔ ڈی آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او کچلاک کو دو موبائلز میں سوار اہلکاروں سمیت سروس سے ڈس مس کر دیا گیا، جبکہ ایس ایچ او سول لائن اور موبائل انچارج کوئٹہ بھی نوکری سے فارغ کر دیئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اہلکاروں کی جانوں کے تحفظ کے لئے سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔